فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )  فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 55ویں منٹ میں گورڈن نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، جس کے بعد انگلش شائقین کی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن ہو گئیں۔
تاہم دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ میچ کے 85ویں منٹ میں فرنانڈس نے شاندار گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جس سے میچ میں ایک بار پھر سنسنی لوٹ آئی۔کھیل کے اختتامی لمحات میں ارجنٹینا نے فیصلہ کن حملہ کیا اور مارٹینز نے دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس فتح کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے انگلینڈ کا تقریباً 60 برس بعد ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔اب فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ ہفتے کی شب فرانس کے مدمقابل آئے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں