گلگت بلتستان اسمبلی کا عبوری صوبائی حیثیت کے حق میں قرارداد منظور، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور اسے پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں، جبکہ قومی سطح پر مؤثر نمائندگی بھی دی جائے۔

دوسری جانب اسمبلی نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کی، جس میں فوج مخالف بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

قرارداد میں پاک فوج اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں