مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں سانجھی سبزی منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو "سانجھی سبزی” منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں شروع کیے گئے اس منفرد منصوبے کے تحت شہری علاقوں میں سرکاری عمارتوں سے متصل خالی اراضی اور دیہی علاقوں کی سرکاری زمین پر موسمی سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں، جو ضرورت مند افراد کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

منصوبے کے تحت مظفرگڑھ میں 139 کنال اراضی پر قائم 140 پلاٹس میں عوام کے لیے مختلف موسمی سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔

"سانجھی سبزی” منصوبے کا آغاز مظفرگڑھ میں مسیحی برادری کے ایک گاؤں سے کیا گیا، جبکہ اس منصوبے سے متاثر ہو کر مقامی لوگ بھی رضاکارانہ طور پر دوسروں کے لیے سبزیاں کاشت کرنے لگے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے اسے پنجاب بھر میں نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مظفرگڑھ کے دیہی علاقوں میں ایک مرلے سے ایک کنال تک سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے "سانجھی سبزی” منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں صحت، بلدیات، جنگلات، تعلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر سے متصل خالی سرکاری اراضی پر بھی سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عوامی فلاح کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ کو چیف منسٹر میرٹ بیج اور ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا، جبکہ منصوبے کو مزید وسعت دینے اور عوامی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں