اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک وجہ سے بنا اور اگر ہم اس کی وجہ دیکھیں تو وہ یہ ہے کہ لوگ آزادی چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی کوشش تھی کہ عوام کو غلامی سے نجات دلائی جائے
عمران خان نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خیالات کے بارے میں سوچنا چاہیے جنہوں نے اس وقت پیش گوئی کی تھی کہ نریندر مودی کا ہندوستان بنے گا جس میں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، اسی لیے پاکستان معرض وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا کہ ہم ایک غلامی سے دوسری غلامی میں جائیں، جب کہ پاکستان کا نعرہ تھا ‘پاکستان کا مطلب، لا الہ الا اللہ اس لیے آزادی کا نعرہ ہی انسان کو آزاد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس نعرے پر یقین رکھتے ہیں تو کسی شخص کے لیے کسی کی غلامی قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست اصولوں پر مبنی تھی اور اس کا سب سے بڑا اصول قانون کی حکمرانی ہے۔ بڑی قومیں تباہ ہوئیں جنہوں نے چھوٹے چوروں کو قید کیا اور طاقتور لوگوں کو این آر او دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیا جائے تو ان سب کا یہی مسئلہ ہے کہ وہ طاقتور کو نہیں پکڑ سکتے اور صرف چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں۔
میں نے نیوٹرلز سے کہا تھا کہ آپ نیوٹرلز رہیں اچھی بات ہے لیکن ملک تباہ ہوجائیگا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ شہباز شریف اور زرداری کو اقتدار میں لے آئیں گے یہ لوگ آئے ہی اپنے کیس معاف کرانے کیلئے ہیں