پی ٹی آئی ،ق لیگ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف  اور مسلم لیگ ق نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 5 ارکان حج پر گئے ہیں جبکہ 6 ارکان ضروری کاموں کے لیے بیرون ملک ہیں فیصلے میں بہت سے آئینی اور قانونی ابہام ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانونی نکات سپریم کورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔

مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ، مونس الہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس ، حسین جہانیاں گرازی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا نے بھی شرکت کی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca