بندپاور پلانٹس فوری بحال کئے جائیں،وزیر اعظم کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)بندپاور پلانٹس فوری بحال کئے جائیں،وزیر اعظم کا حکم وزیراعظم نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نے شرکت کی۔ وزیر برائے عوامی پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی سے متعلق اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ ملک میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ فوری پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح کی جائیں۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کی مشاورت اور آزادی سے فیصلے کرے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca