اردور ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) جنید صفدر نے کیمبرج سے گریجویشن مکمل کرلی اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے کے گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سوچا کہ یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔
اپنے بیٹے کی کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تمام پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے۔
جنید صفدر کے کانووکیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ جنید بھی موجود تھیں۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باعث مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔
26 سالہ جنید صفدر نے یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اور اخلاقیات میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں
اللّہ تیرا شکر 🙏🏼❤️
سوچا خوشخبری آپ سب سے شیئر کر لوں۔ اللّہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے 🤲🏼 pic.twitter.com/JanUKv8okA— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 2, 2022