اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ میں ترمیم چیلنج کردی، پی ٹی آئی چیئرمین نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا ہے۔
عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نادرا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ استعمال کرے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو حکم دیا جائے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دینے اور سپریم کورٹ کے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کا بل منظور کر لیا تھا