اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ن لیگ کے امیدوار کی ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش ، ویڈیو وائرل ہو گئی ن لیگ کے رہنما نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پیسے کی پیشکش کر دی
پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی کارنر میٹنگ سے خطاب اور ووٹرز کو پیسے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر ووٹرز کو پیشکش اور یقین دہانی کراتے نظر آ رہے ہیں۔
امیدوار نے کہا کہ جب تک ووٹر یہاں بیٹھے ہیں میں آپ کو پیسے دوں گا۔ سب کہتے ہیں راجہ صاحب منتخب ہو کر پیسے دیں گے۔ میں کہتا ہوں پہلے پیسے دوں گا۔ فکر نہ کرو۔ ووٹ ڈالنے کی باری بعد میں آئے گی۔
لیگی رہنما کی جانب سے پیشکش اور یقین دہانی کے بعد شرکا کو تالیوں کی گونج میں حق میں نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار ووٹرز کو ووٹ اور جلسے میں آنے لیے پیسوں کی آفر کررہے ہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، پی پی 7 راولپنڈی سے لیگی امیدوار راجہ صغیر کو سنیں،اکر یہ معیار ہوگا عوامی نمائندوں کا تو پھر ہمارے ملک کا نظام بھی ایسے ہی بوسیدہ رہے گا pic.twitter.com/epkL8yoXws
— Saqib Virk (@SaqibVirkPK) July 6, 2022