اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب سے واپسی آنے والے عازمین سے کورونا منتقل ہوسکتا ہے اس خطرے کا اظہار این سی او سی نے کیا ہےاس حوالے سے فیصلے کیا گیا ہے کہ واپس آنے والے عازمین کی ائر پورٹ پر چیکنگ کی جائے ائر پورٹ کے عملے کواس حوالے سے ہدایات این سی اوسی کی طرف سے جاری کردی گئی ہیں
ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے اور تمام مسافروں کا ڈیٹا میں درج کیا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو 10 دن تک گھر پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ این سی او سی نے ایئرپورٹ انتظامیہ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے کو واپس آنے والے تمام عازمین کی کورونا ٹیسٹنگ کویقینی بنانے کا حکم جاری کیاگیاہے