اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سعودی عرب میں ملکی سیاست کے اہم فیصلے ہورہے ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
نماز عید کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 17 جولائی کے بعد ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا، سعودی عرب میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں سب کا اتفاق ہے نواز شریف نے ابھی تک اتفاق نہیں کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عید الاضحیٰ پوری قوم کو مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کی مجبوری کو قبول فرمائے جو مہنگائی کی وجہ سے قربانیاں نہیں دے سکے۔ 17 جولائی کو سیاسی منظرنامہ بدل جائے گا اگرخلائی اور فضائی مخلوق انداز نہ ہوئی تو منظر نامہ بدل جائے گان لیگ اور پیپلز پارٹی میں بعض پوسٹنگ پر اختلاف ہے۔ سعودی عرب میں اہم سیاسی مشاورت ہوئی ہے، شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں، نواز شریف تھوڑا بدل چکے ہیں۔