اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے، پولنگ میٹریل کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا، لاہور، فیصل آباد اور بھکر سمیت دیگر شہروں میں مواد پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم ختم ہو گئی ہے، گزشتہ روز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت امیدواروں نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی۔
ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آخری روز ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی۔
لاہور، ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے گی جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔