98
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دے گی، نون لیگ کے راجہ صغیر 68 ہزار 906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان 68 ہزار 857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔