بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل

 

اردوورلڈ( ویب نیوز) بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 849 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک جا پہنچا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 651 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 112 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے پاور پلانٹس کی کل پیداوار 10 ہزار 550 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے پیداوار 990 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 120 میگاواٹ ہے۔ باگاس سے چلنے والے پلانٹ 123 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ایندھن سے 2 ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے شارٹ فال کے باعث ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca