اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عالمی منڈی میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا ہو گیا ہے۔
خوردنی تیل کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 12 ہزار 500 سے بڑھ کر 17 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ 10 کمپنیوں یا بڑے تاجروں نے ملی بھگت کر کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر دن بدن بلندی کی سطح پر جا رہا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔
روز بروز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔