وفاقی حکومت گرانا کوئی مسئلہ نہیں، فواد چوہدری

وفاقی حکومت گرانا کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گرانا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت وفاق وینٹی لیٹر پر ہے، ہم جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو آگاہ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے ججز نے عمران خان کو گھر بھیجا، ہمارے بھی بہت سے تحفظات ہیں، لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے جسے ماننا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے، کل سرکاری ٹی وی پر پرویز الہی کا حلف نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن سے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا نام فائنل کیا جائے گا، اس کے بعد پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی۔ پرویز الہی اور عمران خان کی کچھ دیر قبل ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کل لاہور جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca