82
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان سے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں کابینہ کے حوالے سے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں سپیکر بنایا جائے گا
اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نئی حکومت ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے گی ،پنجاب میں کابینہ کے لئے عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے جلد کابینہ کا اعلان بھی متوقع ہے ۔