اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )عمران خان امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند میں تھے ان سے ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے۔ امریکہ کی طرف سے کمزور کیا گیا ہے آپ کیا جواب دیں گے؟
صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اپنے لوگوں کے لیے معاشی مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ .
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تو امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی، عمران خان تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہے تو ہمارا کیا قصور؟