اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نواز شریف کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ اس بار چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آٹ پیکج آیا۔ اس کے بجائے صرف 45 دن کی ریزرو رہ گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام پر ایک ہی موقف ہے جب کہ لوگ سیلاب میں مدد کرنے سے کمپنی کی مقبولیت کو بہتر سمجھتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، نواز شریف حکومت چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں، معاشی طور پر ملک پھنسا ہوا ہے، بجلی، گیس کے بل عوام مقررہ ٹیکس ادا نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی دن رات کی بے اثر پریس کانفرنسیں جمعہ بازار بن چکی ہیں، جب کہ ایک مختصر سی تحریک میں عمران خان چھا گئے، حکومت زیرو ہوگئی اور وہ ہیرو بن گئے۔