بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 132 ہوگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 132 تک جا پہنچی ہے جب کہ سیکڑوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث پاک ایران مال بردار ٹرین سروس معطل کر دی گئی جب کہ قومی شاہراہ کو نقصان پہنچنے کے باعث بلوچستان سے کراچی تک پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل بھی معطل ہے۔

لسبیلہ، جھل مگسی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوج اور دیگر اداروں کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کی جلد از جلد بحالی کی جائے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca