حکومت کا عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف جلد کلین اپ آپریشن کا امکان، عمران خان اور دیگر رہنماں کے نام سی ایل ڈالنے کے حوالے سے آج وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی

تحریک انصاف کو کسی بھی صورت ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کے بعد پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ان کے ملازمین کو گرفتار کرکے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں۔

2013 کے بعد پی ٹی آئی کی فنڈنگ کو بھی مدنظر رکھا جائے، عمران خان ملزم نہیں مجرم ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ملی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بدھ کو وزیر اعظم ہا ئوس میں ہو ا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، پلوشہ بہرام اور فاروق ایچ نائیک جبکہ دیگر جماعتوں کے مریم نواز، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر، آفتاب شیر پا، محمود خان نے شرکت کی۔ اچکزئی، کشور زہرہ نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جس میں لیگل ٹیم نے بھی شرکت کی، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے شرکا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی پابندی اور نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں عمران خان اور دیگر رہنما ئوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا اور وفاقی کابینہ آج نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca