پی ٹی آئی نے مقام تبدیل کر دیا، 13 اگست کو لاہور میں پاور شو منعقد کیا جا ئے گا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی نے پیر کو 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا اور اسلام آباد کی بجائے لاہور میں پاور شو کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ 13 اگست کو پی ٹی آئی کے پاور شو سے انقلاب کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے چوروں کا گروہ اقتدار میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اہل کوفہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نواسہ حق کی راہ پر گامزن ہے، یزید کے خوف سے مدد کو نہیں آئے اور اسلام کا سب سے بڑا سانحہ رونما ہونے دیا۔‘‘

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی لکھا کہ ’’ہر دور کے یزید ہوتے ہیں۔ پاکستان کو آج یزیدیت (فسطائیت) کا سامنا ایک بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز کی حکمرانی کی صورت میں ہے جو امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم نے سوال ا کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری عوام اس سازش کے سامنے خوف کے مارے جھک جائے گی یا بحیثیت قوم چیلنج کا سامنا کرے گی؟ 13 اگست کو حقیقی آزادی کے جلسے میں میں اس فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا