اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ان کے خلاف 24 ارب روپے کا کیس۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کرکے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے دفتر میں جمع کرادیا۔ درخواست میں ایف آئی اے نے کہا کہ بینکنگ کورٹ نے مونس الٰہی کی عبوری ضمانت کی توثیق حقائق کے منافی ہے۔
ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق مونس الٰہی کو 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد کیس کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے مونس الٰہی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ایف آئی اے کی درخواست کے متن کا قانونی طریقے سے جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔