اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سمرقند میں 15 سے 16 ستمبر تک ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز اور مودی کی ملاقات کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے دیگر علاقائی رہنما ئوں میں چین، روس اور ایران کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
ایس سی او ایف ایمز کے اجلاس کے فیصلے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آئندہ سربراہی اجلاس میں تمام رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط تک اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سمیت اہم ممالک کے سربراہان سے باضابطہ اور طے شدہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوں گی جو 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوں گی جو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے دیگر علاقائی رہنما ئوں میں چین، روس اور ایران کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 28 جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ایف ایمز کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں ان فیصلوں کی عکاسی کی گئی تھی کہ تمام رکن ممالک کے سربراہان تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔