اردو ورلڈ کینیڈ ا (ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پمز گل کو ملنے سے روکنے کے بعد اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کیا
پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ان کا راستہ روکا، پولیس نے شہباز گل سے ملنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔
"میں کل اسلام آباد میں ایک ریلی کی قیادت کروں گا اور شہباز گل کے لیے کل ملک بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی، میں اسلام آباد کے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، اگر گل پر تشدد ہوسکتا ہے، یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، کل شام کو جلسہ ہو گا، میڈیا کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپریمو اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز الزام لگایا کہ شہباز گل کو پولیس کی حراست میں ذہنی، جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جنسی زیادتی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔