اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو 31 اگست کو طلب کر لیا۔

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 31 اگست کو طلب کر لیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کو نشانہ بنانے کے بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کارروائی شروع کی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوامی اجتماع میں جج کا نام لے کر دھمکی دی ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کے قابل اعتراض ریمارکس کو پورے ملک کی عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔

اس حوالے سے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد ہے اور یہ توہین عدالت کا کیس ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان کے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں