اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں مبینہ نفرت انگیز تقاریر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کی کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور حکمران اتحاد کے دیگر رہنماں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم رہنماں کے خلاف مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ نور شیر نے جمع کرائی۔
مدعی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت ملک دشمنوں کی ہدایت پر نفرت انگیز تقاریر میں ملوث ہے۔