تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ا ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف منگل کو ایک اور مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری، فیصل جاوید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، شیخ رشید اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1,000 افراد نے سڑک بلاک کردی، جب کہ عمران اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ اسپیکر کا بھی استعمال کیا۔

اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی شکایت پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com