مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت مزید مشکل فیصلے کرنے کو تیار، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس مزید مہنگی، اخراجات میں کمی اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلوں پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت گورننس کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گی، صوبائی اینٹی کرپشن محکموں کو مزید موثر بنایا جائے گا، حکومت بجٹ میں مختص سبسڈی ہی استعمال کرے گی۔

اکتوبر میں بجلی کی قیمت میں مزید 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، پیٹرولیم لیوی مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 180 ملین ڈالر قرض کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے پر غور کرے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل کیا، آئی ایم ایف کو مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com