اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستانی قیادت اور عوام کے ساتھ دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
چینی قیادت کا خصوصی پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو پہنچایا۔
چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے اپنی دوستی اور کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک سو ملین یوآن کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس نے پچیس ہزار خیمے اور دیگر امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفیر امدادی سامان کراچی میں پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔