اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرحوم سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی علامت تھے اور کشمیریوں کی طرف سے ’’بابائے حریت‘‘ کا خطاب درحقیقت ان کی جدوجہد کشمیریوں کی پہچان تھا
وزیراعظم نے عظیم کشمیری رہنما کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد کل جماعتی حریت کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی محض ایک فرد نہیں بلکہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کے ساتھ ایک تحریک اور مشن تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم علی گیلانی کی میت چھین کر بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں چھین سکتا۔
پاکستان اور کشمیر کے عوام سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا‘‘ آج بھی پوری دنیا میں گونجتا ہے۔
وزیراعظم نے سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کے لیے جنت الفردوس میں بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔