اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو کمسن بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے ان کی لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور میں پیش آیا جہاں دو بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور پھر لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں ان کی عمریں 15 اور 17 سال تھیں۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کمسن بہنوں کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں اور مزید تفتیش کے لیے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زیادتی کے واقعے کے بعد مقامی لوگوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا اور مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔