پاک بمقابلہ انگلینڈ: شاداب اور رضوان پریکٹس سیشن کیوں چھوڑ گئے ؟؟؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل طبیعت ناساز محسوس ہونے پر ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن چھوڑ دیا ۔

پریکٹس سیشن شروع ہوتے ہی شاداب خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ گراؤنڈ پر پہنچے۔ انہوں نے مختصر وقت کے لیے باؤلنگ کی مشق کی جس کے بعد اسٹریچنگ کی۔

بعد ازاں انہیں ٹیم کے معالج ڈاکٹر نجیب اللہ کے پاس کھڑا دیکھا گیا۔ کچھ دیر بعد شاداب کو اپنے بیٹنگ گیئر کو پیک کرتے دیکھا گیا۔

وہ واپس ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گئے
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کی

دوسری جانب ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی ٹریننگ سیشن سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی کے میڈیا مینیجر نے کہا، "رضوان نے آج آرام کیا جبکہ شان دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بیمار محسوس کر رہے تھے۔”

ادھر انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن انگلینڈ کے تربیتی سیشن کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com