اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر دیکھ کر ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے
ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی کچھ حیران کن تبدیلی کی تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ان تصاویر میں 51 سالہ 4 بیٹیوں کی والدہ اور اداکارہ تصاویر میں 25 سالہ لڑکی جیسی نظر آرہی ہیں
ان تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا ہے سفید شرٹ اور پینٹ پہن رکھی ہے دیگر تصاویر میں انہیں اسکائی بلیو ڈینم شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ان تصاویر کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی تبدیلی پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے انہیں حیران کردیا، وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔