اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آٹھمقام کے جنگل میں تیندوے کے حملے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ایک افسوسناک واقعہ قریبی گاؤں پالڈی میں پیش آیا جہاں قدیر اور امجد اپنے گھر سے لکڑیاں کاٹنے جنگل میں گئے تھے کہ اچانک تیندوے نے ان پر حملہ کر دیا۔ تیندوے کے حملے سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مقامی لوگوں نے نعشیں گھر پہنچائیں جبکہ تیندوے کے حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں چیتے آبادی میں گھس آتے ہیں اور جانوروں کو بھی ہلاک کردیتے ہیں جبکہ مقامی آبادی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔