نیب کا مریم کے پاسپورٹ کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی عدالتی کارروائی سے عدم حاضری سے متعلق استفسار کیا؟ جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔

جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا وکیل کو معلوم نہیں کہ پہلے کس عدالت میں پیش ہونا ہے۔

مزید برآں قومی احتساب بیورو نے دو صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca