اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آڈیو لیکس کے معاملے پر قائم تفتیشی ٹیم نے منگل کو تحقیقات کا دائرہ وزیراعظم ہاس اور سیکرٹریٹ کے عملے تک بڑھا دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس اور اہم مقامات پر خفیہ ریکارڈنگ پر شروع کی گئی تحقیقات کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس اور سیکریٹریٹ کے عملے سے بھی تفتیش کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم ہائوس اور سیکریٹریٹ کے اہلکاروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ) کو ہوگا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) معاملے کی تحقیقات پر بریفنگ دے گی۔
تحقیقات میں فیصلہ کیا جائے گا کہ وزیراعظم ہاس کی سیکیورٹی میں خلل پڑا یا نہیں۔