اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-3 سے جیت لی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے کپتان معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگز
210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 1 رن بنا کر ریس ٹوپلی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ .
پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 19 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور عادل رشید کی گیند پر فل سالٹ کو کیچ دے بیٹھے۔
آصف علی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 9 رنز بنائے اور سیم کرن کا شکار بنے۔
اس طرح گرین شرٹس نے 6 وکٹ کے نقصان پر 125 رنز بنا ئے۔