آرمی چیف کوئی بھی ہو تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے ، عمران خان

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ز کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چیف آف آرمی سٹاف کسے تعینات کیا جائے گا لیکن آرمی چیف کا ا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم اتنی بڑی تقرری کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس کی تعیناتی ہو گی۔ الیکن آرمی چیف کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے۔

سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے عمران کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں سے چوری نہیں ہوا، سائفر کی اصل کاپی تاحال دفتر خارجہ میں موجود ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ‘مخالفین کو ایک بار پھر این آر او دیا گیا، لانگ مارچ کب ہوگا میں کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا کیونکہ ہماری گفتگو ریکارڈ ہو رہی ہے، میں نے شاہ محمود کو بھی نہیں بتایا

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا متعصب چیف الیکشن کمشنر کبھی نہیں دیکھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ انہیں نااہل قرار دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، اور میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں کہ نواز اور زرداری کے کیسز ایک ساتھ سنیں، پھر سب کچھ واضح ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ سب کچھ مذاکرات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر برستے ہوئے عمران نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ان کا لانگ مارچ کیسے روکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے چاروں طرف ان کی حکومتیں ہیں، رانا انہیں صرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com