اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) راولپنڈی بنچ نے جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کر دیے، جو اسپیشل مجسٹریٹ نے ان کے خلاف دائر کرپشن کیس کی انکوائری میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے تھے۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) پنجاب کو وزیر کی گرفتاری اور کیس میں چھاپوں سمیت وارنٹ گرفتاری پر کوئی کارروائی کرنے سے روک دیا۔
دریں اثنا راولپنڈی بنچ کی جانب سے اے سی ای کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے کیس سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے۔
یہ پیشرفت وزیر داخلہ کے وکیل ایڈووکیٹ رزاق اے مرزا کی جانب سے دائر درخواست کے بعد سامنے آئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ACE نے غلط بیانی کے ذریعے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔
عدالت نے ACE کو کیس کے ریکارڈ سمیت 17 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
‘ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائے گا’
اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجاب میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
ان کا یہ بیان ACE کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک نافذ العمل تھے۔
چیمہ نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو ثنا اللہ کی گرفتاری کے لیے اے سی ای پنجاب کو مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں ن