اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )امریکی محکمہ خارجہ نے کینیا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان حالات کی مکمل تحقیقات کریں جن کے نتیجے میں دارالحکومت نیروبی کے مضافات میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔
کینیا کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ارشدشریف کو کینیا میں اس وقت گولی ما ر دی گئی جب پو وہ سفر کر رہے تھے
ایک سینئر پولیس افسر نے کینیا کے اخبار دی سٹار کو بتایا کہ فائرنگ کو غلط شناخت کا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔ صحافی کی موت کے حالات نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ماورائے عدالت قتل نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر حکام، صحافیوں اور دیگر کی جانب سے بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی موت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو ان کے صحافتی کام کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے ایک پریس کانفرنس میں معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کینیا کی طرف سے اس کی موت کی مکمل تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ ہم اس وقت کے تمام حالات جانتے ہیں کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے، لیکن ہم مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہیں،” ترجمان نے غمزدہ خاندان اور پاکستانی صحافی برادری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا۔ہمیں ارشد شریف کی وفات پر بہت دکھ ہوا ہے۔‘‘