اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اقتدار میں ہونے کے باوجود بے اختیار ہونے کا اعتراف کر لیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے اعتراف کیا کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود وہ بے اختیار ہیں۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ اگر سیاستدان بے اختیار ہیں تو پی ڈی ایم کو حکومت نہیں سنبھالنی چاہیے تھی۔
چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ صرف نام کے وزیر اعظم تھے اصل طاقت کسی اور کے پاس تھی اور انہیں فیصلے کرنے کا اختیار نہیں تھااب لیگی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ہم بے اختیار ہیں، ہمارے پاس طاقت نہیں ہے۔