اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صحافی ارشد شریف کو اسلام آباد کی فیصل مسجد میں انتہائی سخت سکیورٹی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑو ں افراد نے شرکت کی
ارشد شریف کی نماز جنازہ میں صحافی برادری کے ارکان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دیگر پی ٹی آئی رہنما ئوں کے ہمراہ لاہور میں مقتول صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہباز گل، حماد اظہر اور دیگر نے شرکت کی۔
ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کی پولیس نے غلطی سے شناخت ” کے معاملے میں اس وقت گولی مار کر شہید دیا جب وہ نیروبی جا رہے تھے۔
شریف کی میت بدھ کی صبح کینیا سے پاکستان پہنچائی گئی ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ نے میت وصول کی
کینیا پولیس نے اپنی پہلی رپورٹ میں اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو غلطی سے شناخت کے مقدمے میں سر میں گولی ماری گئی۔