92
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ امریکہ سے تعلقات خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی اور کہا کہ حکومت اب امریکہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عمران خان کے غیر ملکی سازش کے ذریعے بے دخل کیے جانے کے دعوؤں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں
وزیر اعظم نے کہاکہ ہم اب تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں باقی دنیا کے ساتھ مل کر رہنا ہے
انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔