اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ہفتے کے چوتھے کاروباری دن امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور اس کی قدر میں تازہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرین بیک کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 57 پیسے کی کمی ہوئی جسکے بعد امریکی ڈالر 222 کے قریب ہو رہا تھا۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روپیہ 221.43 روپے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ دن بھی ڈالرکی قدر میں ساٹھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا اورآج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھی ہے