اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خاتون ٹیچر نے اپنی طالبہ سے شادی کے لیے جنس تبدیل کر دی۔ ,واقعہ بھارت میں پیش آیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے جنس تبدیل کرنے کے بعد اپنی ہی ایک طالبہ سے شادی کر لی۔
میرا نامی خاتون ٹیچر کو اپنی طالبہ کلپنا سے اس حد تک پیار ہو گیا کہ اس نے اپنی جنس تبدیل کرائی اور پھر اس سے شادی کر لی۔
خاتون ٹیچر جس کا نام دوبارہ صنفی تفویض کے بعد بدل کر آروو رکھ دیا گیا ہے، کہتی ہیں کہ محبت میں سب کچھ جائز ہے، اس لیے میں نے بھی محبت حاصل کرنے کے لیے جنس تبدیل کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی طالبہ کلپنا سے اسکول میں کلاس کے دوران ملاقات ہوئی، کلپنا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ہیں اور آئندہ سال جنوری میں ایک بین الاقوامی مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہوں گی۔
اروو کا کہنا ہے کہ کلپنا کو اسکول کے گراؤنڈ میں کھیلتا دیکھ کر انھیں اس سے پیار ہو گیا لیکن میں اس وقت لڑکی تھی، مجھے لگتا تھا کہ میں لڑکا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ سے ہی سیکس ری اسائنمنٹ سرجری کروانا چاہتا تھی لیکن میں نے بڑا فیصلہ کیا اور دسمبر 2019 میں اپنی پہلی سرجری کروائی۔