اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا پر ایک مظاہرین نے انڈا پھینک دیا جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
یارک میں روایتی تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ پر انڈا پھینکا گیا۔
پولیس اہلکار نعرے بازی کر نے والے مظاہرین کو حراست میں لینے کے لیے وہاں پہنچے۔
یاد رہے کہ شہزادہ چارلس ستمبر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔وہ اس وقت شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
اس واقعے میں کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے احتجاج کرنے والے ایک شخص کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
پکڑے جانے والے شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
برطانیہ کا نیا بادشاہ بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں چارلس نے کہا کہ ‘ملکہ کی طرح میں بھی اپنی باقی زندگی ملک کے آئینی اصولوں کے تحفظ اور برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہوئے گزاروں گا۔
163