اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سکیورٹی اخراجات ماہانہ 20 ملین روپے سے تجاوز کرگئے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ کا ماہانہ سکیورٹی خرچ 21.1 ملین روپے سے زائد ہے۔ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی پر سالانہ 263 ملین روپے سے زائد کا خرچہ ہے۔
اس حوالے سے دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی پر مرکز سے دستیاب افسران پر ماہانہ 17 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد خرچ ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے علاوہ مختلف سیکیورٹی اداروں کے افسران پر 44 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی سیکیورٹی کے آپریشنل اخراجات 4.20 ملین روپے سے زائد ہیں۔