اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
قبل ازیں سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 بلین ڈالر کا اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے اور اس دورے کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کی مضبوط سرمایہ کاری اور متعدد پاک سعودی پٹرولیم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید بگاڑ سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔