141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا چاہیے۔
زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پانچ دن سے لندن میں بیٹھے ہیں، یہ لوگ اہم تقرریوں کو متنازع بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جیسا کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا چاہیے۔حکومت کو چاہیے کہ فوری الیکشن کا اعلان کرے
انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کے ساتھ الیکشن جب بھی ہوئے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔